ترکی (جیوڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے ریفرنڈم کے نتائج اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون بات چیت پر سی این این انٹرنیشنل کو اپنے جائزے پیش کیے۔
صدر ترکی کا کہنا تھا کہ “میچ کو ایک۔صفر یا پھر 5۔0 کے اسکور سے جیتنا اہمیت نہیں رکھتا ، اہم چیز میچ میں کامیابی ہے۔ جمہوریت اپنی طاقت عوام سےحاصل کرتی ہے، اس کا دوسرا نام قومی ارادہ ہے۔ نیا حکومتی نظام ترکی کی جمہوری تاریخ میں ایک اہم موڑ کی حیثیت رکھتا ہے۔”
انہوں نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریفرنڈم کے نتائج پر انہیں مبارکباد دی ہے اور اس بات چیت سے مثبت اشارے ملے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور ترکی دو اتحادی ملکوں کے طور پر کئی ایک مسائل کو مل جل کر حل کر سکتے ہیں۔