ژوب : انسداد پولیو ٹیم کی بازیابی کیلئے سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن

Zhob

Zhob

ژوب (جیوڈیسک) ژوب کے علاقے مرغہ کبزئی میں تین روز قبل اغوا ہونے والی انسداد پولیو ٹیم کی بازیابی کے لیے سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا۔

سیکورٹی فورسز کے گھیرا ڈالنے پر دو افراد نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق ژوب کے علاقے مرغہ کبزئی سے تین روز قبل محکمہ صحت کی انسداد پولیو ٹیم کے تین ارکان اور ان کی حفاظت پر مامور دو لیویز اہلکاروں کو اِغوا کرلیا گیا تھا جن کی بازیابی کے لیے سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز کے گھیرا ڈالنے پر دو افراد نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا۔ آپریشن کے دوران انسداد پولیو ٹیم تو بازیاب نہیں ہو سکی۔ تاہم پولیو ٹیم کے زیر استعمال ایمبولینس برآمد کر لی گئی۔