ژوب: کانگو وائرس سے تین افراد ہلاک

Congo, Viruses

Congo, Viruses

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کے علاقے ژوب میں کانگو وائرس کے باعث گزشتہ ہفتے تین افراد ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد افراد ضلع ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیس ڈاکٹر شاہ محمد نے ڈان کو اتوار کے روز بتایا کہ تینوں افراد کو مختلف ضلعوں سے ہسپتال لایا گیا تھا۔ دیگر ذرائع نے وائرس سے ضلع میں ہلاکتوں کی تعداد کو چار بتایا۔

ڈاکٹر شاہ کا کہنا تھا کہ ہلاک شدگان میں 33 سالہ عبداللہ جان،60 سالہ تاوین خان اور سلطان کھوراتی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے افراد میں سے دو لائیوسٹاک کا کام کرتے تھے اور کہا جارہا ہے کہ ان میں بکروں کے ذریعے یہ وائرس منتقل ہوا جبکہ تیسرے شخص کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ انہیں یہ وائرس اس وقت لگا جب وہ گائیں سے دودھ نکال رہے تھے۔

صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے ہلاکتوں کو ٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کو ضروری اقدامات لینے کی ہدایت کردی ہے۔ انہوں نے ہدایت کیا ہے کہ حکام متاثرہ مقامات تک فوری طور پر پہنچیں اور ہسپتال میں صورت حال سے نمٹنے کے لیے دوائیں منگوائی جائیں۔

ایک افسر کا کہنا تھا کہ ہیلتھ اور لائیو اسٹاک محکمے کے افسران متاثرہ مقام بھیج دیا گیا ہے جہاں انہوں نے وائرس کی روک تھام کے لیے اسپرے کرنا شروع کردیا ہے۔