ژوب : لیویز اور ڈاکووں میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک ڈاکو ہلاک

Zhob

Zhob

ژوب (جیوڈیسک) ژوب کے علاقے کلی مینا بازار میں لیویز اور ڈاکووں میں فائرنگ کا تبادلہ ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق ژوب کے علاقے کلی مینا بازار میں پانچ ڈاکودو افراد سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہورہے تھے ، اطلاع ملنے پر لیویز حکام موقع پر پہنچ گئے۔

دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس دوران ایک ڈاکو فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا جس کے قبضے سے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلئے گئے تاہم تین ڈاکووں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔