کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بینک نے زکو کی کٹوتی کا نصاب جاری کر دیا ہے، یکم رمضان کو بینک اکاونٹس میں 41 ہزار 872 روپے سے زائد کی رقم پر زکو لاگو ہو گی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں سال یکم رمضان کے لیے زکو کا نصاب 41 ہزار 872 روپت بنتا ہے۔
یکم رمضان کو بینک اکاونٹس پر اس سے زیادہ رقم کی موجودگی پر ڈھائی فیصد زکو کی کٹوتی ہو گی۔ ملکی قانون کے تحت یکم رمضان کو نصاب کے حساب سے زکو کی رقم بینکوں کے سیونگ اکاونٹس میں سے کٹا کرتی ہے۔ کرنٹ اکاونٹس پر اس قانون کا اطلاق نہین ہوتا۔