زکوتہ کی کٹوتی کے سلسلے میں آج تمام بینک اور اسٹیٹ بینک عام لین دین کے لئے بند رہیں گے۔ وزارت مذہبی امور نے اس سال زکو کا نصاب اکتالیس ہزار آٹھ سو باہتر روپے مقرر کیا ہے۔ قانون کے مطابق زکوتہ کی رقم بینکوں کے سیونگ اکاونٹس سے کاٹی جاتی ہے۔ کرنٹ اکاونٹس پر اس قانون کا اطلاق نہیں ہوتا۔ زکوتہ کی کٹوتی کے لئے اسٹیٹ بینک آج یکم رمضان المبارک کو عام لین دین کے لئے بند ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے زکوتہ نصاب کے اعلان کے فوری بعد منگل اور بدھ کو تمام بینکوں کی برانچوں میں کھاتیداروں کی جانب سے رقوم نکلوانے کے لیے زبردست رش دیکھنے میں آیا۔ بیشتر بینکوں کے اے ٹی ایم مشینوں میں منگل سے ہی مطلوبہ رقم دستیاب نہیں تھی اور زیادہ تر اے ٹی ایمز اے ٹی ایمز بند تھے۔ شہر میں قائم تقریبا ہر بینک کی برانچ میں کیش کی قلت کے سبب متعلقہ برانچ کے عملے اور کھاتیداروں کے درمیان گرما گرمی دیکھنے میں آئی۔