ضی میں سابق حکومت پربے جا نان سٹاپ تنقید کرنے والے ترجمان آج میڈیا سے منہ چھپاتے پھرتے ہیں، روحیل اکبر
Posted on July 29, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی رہنماء روحیل اکبر نے کہا ہے کہ ماضی میں سابق حکومت پربے جا نان سٹاپ تنقید کرنے والے ترجمان آج میڈیا سے منہ چھپاتے پھرتے ہیں، کیوں کہ عوام کو ریلیف دینے کے دعویداروں کے پاس آج ریلیف دینا تو دور کی بات جھوٹی طفل تسلیوں کیلئے بھی کچھ نہیں ہے۔
کیوں کہ عوام کے سامنے کاغذی شیربے نقاب ہو چکے ہیں اپنے ایک جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پہلے بجٹ اور ماہ رمضان کی آمدپر عوام پر ریکارڈ توڑ مہنگائی مسلط کرنے کے بعد اب عید الفطر کی آمد پر حکمرانوں کی طرف سے غریب عوام پر پٹرول بم گرا کر عید کا تحفہ دینے کی تیاریاں شروع ہیں۔
جو عوام حکومت کا عوام پر ڈرون حملہ ہوگا حکومت فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متوقع اضافہ کا فیصلہ واپس لے اور عوام پرپٹرول بم گرا کرمہنگائی سے کمر توڑنے کی بجائے ان کو سکون کیساتھ عید کی خوشیاں منانے دیا جائے۔