جیا خان کی موت نے افسردہ کردیا : امیتابھ بچن

Amitabh Bachchan

Amitabh Bachchan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کا کہنا ہے اداکارہ جیا خان کی موت نے انہیں افسردہ کر دیا۔ ممبئی میں ایک تقریب کے دوران امتیابھ بچن نے کہا کہ وہ جیا کی موت پر بہت دکھی ہیں۔ اسکی موت کے بارے میں بات کرتے ہوئے عجیب سا لگ رہا ہے۔

زندگی میں ناکامیاں اور ڈپریشن ہوتا ہے لیکن اسکا یہ مطلب نہیں کہ ہار مان کر اس طرح اپنی زندگی ختم کر دی جائے۔ محبت اور فلم انڈسٹری میں ناکامی پر جیا خان نے تین جون کی رات خود کشی کر لی تھی۔ انہوں نے دو ہزار سات میں امتیابھ بچن کے ساتھ فلم نشبد سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔