ممبئی (جیوڈیسک) جیا خان خود کشی کیس میں سورج پنچولی کی درخواست ضمانت منظور، پاسپورٹ ضبط، شہر سے باہر جانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ ممبئی ہائی کورٹ نے بالی ووڈ اداکارہ جیا خان خود کشی کیس میں ملوث ملزم سورج پنچولی کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے۔
بھارتی اداکار ادیتیا پنچولی کے بیٹے سورج کو مبلغ پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا گیا ہے جبکہ ان کا پاسپورٹ ضبط کرکے پولیس کو بتائے بغیر شہر سے باہر جانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔