کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ ہر گھر میں پینے کے صاف پانی کی بلا تعطل فراہمی حق پرست قیادت کی اولین ترجیح ہے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران موثر اقدامات کرکے فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے عوامی شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنا کر عوام کو مسائل سے نجات دلا ئیں ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی اور اس سے ملحقہ آبادیوں میں بڑھتے ہوئے فراہمی و نکاسی آب اور بلدیاتی مسائل کے حوالے سے عوامی شکایات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر سپرٹینڈنگ انجینئر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ محمد زاہد ،XENواٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور شاہ فیصل زون کے فوکل پرسن اسلم پرویز بھی موجو دتھے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے دورے پر مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے ملاقات کی اور اُن سے درپیش علاقائی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اس موقع پر علاقہ مکینوں نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی کو درپیش علاقائی مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتا یا کہ روز مرہ بلدیاتی مسائل کے علاوہ فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے علاقائی مسائل سے عوام شدید اذیت کا شکار ہیں۔
عوامی مسائل سننے کے بعد رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے موقع پر موجود واٹر یانڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ بلا تعطل پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں فراہمی و نکاسی آب کے غیر قانونی کنکشن کے ذریعے پانی چوری کی روک تھام کرکے فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے۔
بعد ازاں علاقائی دورے پر شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں صفائی وستھرائی کے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کو مزید بہتر بنا یا جائے اور صفائی وستھرائی روشنی کے انتظامات کے بہتری کے حوالے سے عوامی مسائل کو فوری حل کیا جائے۔