زیارت : مسلح افراد کا گھر پر حملہ، گھر کا رہائشی کمرہ گرا دیا

Ziarat

Ziarat

زیارت : عید کے دن مغرب کے قریب تقریباً سو مسلح افراد نے ضلع زیارت کلی سپیزندی کے رہائشی ماسٹر جمیل احمد کے گھر پر حملہ کیا۔جسمیں ان کے رہائشی کمرہ گرا دیا کمرہ گراتے ہوئے قرآن پاک کی بے حرمتی بھی کی گئی ۔مسلح افراد نے واپس جاتے ہوئے اپنے ساتھ اور نقدی بھی لے گئے اور ساتھ میں قتل کی دھمکیاں بھی دی۔

گھر کے مالک کے ساتھ جب اس حوالے سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہمارے گھر کی چادر و چار دیواری کی پامالی کرتے ہوئے تقریباً سو مسلح افراد لیویز کی موجودگی میں حملہ آور ہوئے لیویز رسالدار نے حملہ آوروں کو قرآن کا واسطہ دے کر روکنے کی کوشش کی پر انہوں نے کچھ نہ مانتے ہوئے اسی طرح حملہ کیا۔

اس دوران بچوں کو بھی چوٹ آئیں اور قرآن کریم کو(نعوذ باللہ ) نیچے پھینک دیا ۔اور ساتھ میں موجود ایک صندوقچہ جس میں سب جمع پونجھی اور زیورات تھے کو اٹھا کر لے گئے ۔ہم نے تحریری رپورٹ بھی دی ہے حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ جو ذیادتی ہوئی ہے اس کا ازالہ کیا جائے اور اس واقعہ کا سختی سے نوٹس لیا جائے۔

ماسٹر جمیل احمد کا مزید کہنا تھا کہ یہ تنازعہ زمین پر کہیں عرصے سے آرہا ہے ۔مسلح لوگوں سے ضمانتیں بھی لی گئی ہیںلیکن اس کے باوجود وہ حملہ آور ہوئے۔