زیارت : چوتیر میں ڈیم میں نہاتے ہوئے چار افراد ڈوب کرہلاک

Ziarat

Ziarat

زیارت (جیوڈیسک) ضلع زیارت کے علاقے چوتیر میں پانی کے ڈیم میں نہاتے ہوئے چار افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق زیارت کونچہ ڈیم میں چار افراد پکنک منانا رہے تھے۔

اس دوران نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلے گئے اور بروقت امداد نہ ملنے کی وجہ سے ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد سلمان، سجاد ، جیکو اور شیرا کا تعلق کوئٹہ کے علاقے نواکلی کی مسیحی برادری سے بتایا جاتا ہے۔