زیارت ، قلات میں برفباری ، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا

Snow

Snow

کوئٹہ (جیوڈیسک) زیارت قلات اور کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان شدید سردی درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا ۔ زیارت میں برفباری، کوئٹہ اور خضدارمیں بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زیارت میں کم ازکم درجہ حرارت منفی 7، قلات میں منفی 5 ،کوئٹہ میں 1.5 ، لسبیلہ میں 10٫5، خضدار میں 6 ،پنجگور میں 1، گوادر میں 10 ،جیونی میں 11 ،پسنی میں 12 ،اور تربت میں 17 درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

زیارت اور گرد و نواح میں برف باری ہوئی ہے ، خضدار میں 6 ملی میٹر کے علاوہ کوئٹہ میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید ہلکی بارش کا امکان ہے۔