زیارت : کرپشن کا بازار گرم، رشوت خوری عام زیارت کے علاقے سپیرہ راغہ تھانہ جہاں پر روازنہ ایرانی ڈیزل کے ٹینکر گزرتے ہیں اور اب معلوم ہوا ہے کہ ان ٹینکر سے سپیرہ راغہ تھانہ کے لیویز رسالدار ودیگر مقامی لیویز اہلکار ماہانہ لاکھوں روے وصول کرکے جانے دیتے ہیں۔
اس اہم انکشاف پر ضلع زیارت کے قبائلی ، سیاسی و سماجی حلقوں نے انتہائی افسوس و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی آنے والے ٹینکر ز سے ماہانہ بڑی رقم وصولی کے بعد جانے دیا جا تا ہے جو کہ ایک غیر قانونی عمل ہے اور اس غیر قانونی عمل پر ہم ڈپٹی کمشنر زیارت ،کمشنر سبی ڈویژن اور نیب حکام سے زور اپیل کرتے ہیں کہ اس عمل پر کارروائی کرکے کئی سالوں سے رشوت خوری کے ذریعے سے وصول کی گئی۔
رقم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کی جائے او رآئندہ اس طرح کے کرپشن کی روک تھام کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جائے اور اگر اس کی انکوائری نہ کی گئی اور کرپشن کے اس گرم بازار کو بند نہ کیا گیا تو رشوت خوری اور کرپشن کا بازار مزید گرم ہو جائیگا۔ اور عوام کا اس تھانہ سے اعتماد مکمل طور پر اٹھ جائیگا۔