زیارت (نمائندہ) ضلع زیارت میں مسائل کے انبار ہی انبار ہے ہر جگہ مسائل کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں منتخب نمائندہ علاقہ میں موجود نہیں جس کی وجہ سے عوامی مسائل میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے زیارت شہر کے تمام سٹریٹ لائٹس خراب ہے بجلی کی بدترین لو ڈشیڈنگ جاری ہے ان خیالات کا اظہار ضلع زیارت کے مختلف سیاسی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے رہنماوں اور کارکنوں حبیب اللہ سارنگزئی، صدام حسین کاکڑ ، تیمور شاہ زیارتوال، اعجاز احمد ،نوید احمد ،طارق کاکڑ ،فرمان اللہ و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ زیارت میں شدید سردی میں گیس کی لوڈشیڈنگ کی جاتی جو کہ یہاں کے غریب عوام کے ساتھ سراسر مذاق ہے۔
اس کے علاوہ بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے ضلعی ہیڈکوارٹر میں پندرہ گھنٹوں کی جبکہ دیہاتوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بائیس گھنٹوں تک پہنچ چکا ہے جس سے زراعت مکمل طور پر تباہ اور علاقہ اندھیرے میں ڈوباہو اہے۔ضلع زیارت کو سب ڈویژن کا درجہ دیا گیامگر وہ بھی سودمند ثابت نہیں ہوا جس دن زیارت کو کیسکو چیف اور دیگر اعلیٰ حکام نے سب ڈویژن کا درجہ دیا تھا اس کے کچھ دنوں بعد ہی ضلع میں بدترین بجلی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوا اور پہلے سے ذیادہ لوڈشیڈنگ شروع ہوئی اسی لئے ہم اعلیٰ بجلی حکام اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ زیارت میں بجلی کی فراہمی کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائیں جائیں تاکہ عوامی مشکلات میں کمی ہو سکیں اور ضلع کے لاچار عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔