کوئٹہ (جیوڈیسک) ہزار گنجی میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر ملزم پکار عرف پاکو کو گرفتار کیا۔
ملزم پکار نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا کہ اس نے دیگر ساتھیوں شکار عرف لالو ، سواتی کمانڈر، دورو باز عرف بورو ، ہپتان ، راز عرف رازو ، ماموں ،سوری، ستار، باری استاد، روش عرف روشو، لعل گل کے ساتھ مل کر زیارت ریذ یڈینسی پر حملہ کیا تھا۔
ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ کے مطابق مقدمے میں ملوث نو ملزم پہلے ہی گرفتار ہیں جن کے چالان بھی عدالت میں پیش کیے جا چکے ہیں۔