زیارت : زیارت ٹو سنجاوی و لورالائی روڈ کی تباہی حالی کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ٹھوٹی ہوئی سڑک اور جگہ جگہ کھڈوں کی وجہ سے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا ہے۔
سڑک کی بری حالت کی وجہ سے سفر کرنے والے ذہنی مریض بن جاتے ہیں گاڑیوں کی حالت بھی بدتر ہو جاتی ہے ایمرجنسی وغیرہ میں سخت مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ضلع سے پھلوں اور سبزیوں کی ترسیل بھی سخت متاثر ہونے لگی ہے ۔سڑک کے خراب حالت کی وجہ سے مسافروں اور ڈرائیوروں کو مختلف قسم کے مصائب کا سامنا رہتا ہے۔
اقتدار کے اعلیٰ حکام سے زیارت کے عوام نے پرزور اپیل کی ہے کہ زیارت ٹو سنجاوی و لورالائی روڈ کی خستہ حالی کا نوٹس لیتے ہوئے فی الفور اس کی مرمت پر کام شروع کیا جائے تاکہ مسافروں اور ڈرائیوروں کو درپیش سخت مصائب سے چھٹکارا مل سکیں اور سکون سے اپنا سفر جاری رکھ سکیں۔