زیارت ( نمائندہ ) وادی زیارت میں جاری مون سون کے بارشوں نے یکدم طوفانی رخ اختیار کر لی ۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی سہ پہر کو جب بارش کا سلسلہ شروع ہوا تو پوراعلاقہ اس کی لپیٹ میں رہا کوئٹہ زیارت مین روڈ پر زندرہ سمیت اکثر مقامات پر سیلاب آنے کی وجہ سے ٹریفک کے لئے معطل رہی۔ مین سڑک پر ندی نالیاں آنے کی وجہ سے پانی اپنے ساتھ بڑے بڑے پھتر ، کیچڑ اور بجری سڑک پر چھوڑ گئی جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی معطل رہی اور کافی وقت تک زندرہ کے مقام پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی اور لوگ دوران بارش سڑک پر پھنسے رہے۔