ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالضحی چھ اکتوبر کو ہو گی

Mufti Muneeb-ur-Rahman

Mufti Muneeb-ur-Rahman

کراچی (جیوڈیسک) چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا جس می مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام نے شرکت کی۔ ماہرین فلکیات بھی اجلاس میں شریک تھے۔

رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس اسلام آباد، لاہور ، پشاور اور کوئٹہ میں ہوئے اس دوران ملک کے کسی بھی حصے سے ذی الحج کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے پریس کانفرنس میں چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا۔ سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک میں عید الضحیٰ چار اکتوبر بروز ہفتہ ہو گی۔