18 ذی الحجہ کو ملک بھر میں یوم ولایت علی ابن طالب منایا جائے گا۔ علامہ ناصر عباس جعفری
Posted on October 22, 2013 By Majid Khan اسلام آباد
اسلام آباد : مرکزی دفتر مجلس وحدت مسلمین پاکستان سے جاری کردہ پریس ریلز کے مطابق 18 ذی الحجہ کو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں یوم جشن عید غدیر بھر پور انداز میں منایا جائے گا۔ اس حوالے سے ملک بھر میں امام بارگاہوں مساجد اور مدارس امامیہ میں جشن عید غدیر کی محافل منعقد کی جائیں گئیں۔ جن سے علماء کرام زاکرین اور شعراء کرام خطاب کریں گے۔
مرکزی دفتر کے مطابق مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کراچی میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔ یاد رہے کہ 18 ذی الحجہ کو رسول خدانے حجتہ الودع کے بعد غدیر کے مقام پر حضرت علی کی خلافت و امامت کا اعلان اپنے تمام صحابہ کو جمع کر کے کیا تھا اس لیے ہر سال اس عظیم واقعہ کو دنیا بھر میں عظیم الشان انداز میں منایا جاتا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com