زمبابوے 327 رنز پر آؤٹ، پاکستان کیخلاف 78 رنز کی برتری

Zimbabwe

Zimbabwe

ہرارے (جیوڈیسک) پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے روز زمبابوے کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 327 رنز بناکر آٹ ہوگئی، یوں اسے پاکستان کیخلاف 78 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے جارہے ٹیسٹ کے تیسرے روز میزبان ٹیم نے 281 رنز 7 کھلاڑی آٹ پر اپنی نا مکمل اننگز کا آغاز کیا۔

زمبابوے کی آخری تین وکٹیں مجموعی اسکور میں 46 رنز کا اضافہ کرسکیں۔ چکمبورا 69، مساکادزا 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ آج گرنے والی تینوں وکٹیں سعید اجمل کے حصے میں آئیں، انہوں نے 32.3 اوورز میں 95 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کیں۔ جنید خان نے 2 اور راحت علی نے ایک کھلاڑی آٹ کیا۔