ہرارے (جیوڈیسک) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ کل سے کھیلا جائیگا، تیسرے ون ڈے کے دوران انجری کا شکار ہوجانیوالے محمد حفیظ کی پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ ہرارے میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے لئے گرین شرٹس بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔
لیکن نائب کپتان محمد حفیظ انجری کے باعث ٹریننگ میں حصہ نہیں لے رہے وہ تیسرے اور آخری ون ڈے کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ محمد حفیظ کا ایم آر آئی آج پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے ہوگا جس کے بعد ان کی میچ میں شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب، قومی ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کا رینڈم ڈوپ بھِی ٹیسٹ لیا گیا ہے۔