لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے نگران چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کی تبدیلی پر ابھی کوئی بات نہیں ہوئی۔ مصباح ایک ذمہ دار شخص ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی زمبابوے میں مایوس کن پرفارمنس پر چیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ کارکردگی اگر اچھی نہ ہو تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ز لزلہ آجائے۔
نجم سیٹھی نے کہا یہ تاثر درست نہیں کہ وہ اپنی مدت بڑھانے کے لیئے کوشاں ہیں۔ نگران چیئرمین نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کرکٹ روابط بحال ہونے چاہیئں۔جس کا مالی فائدہ بھی ہے اور سیاسی بھی۔نجم سیٹھی نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیئے آٹھ دس روز میں ٹیم کو حتمی شکل دے دی جا ئے گی۔