ہرارے (جیوڈیسک) پیسوں کی کمی دور کرنے کیلئے زمبابوے میں رواں ماہ خصوصی سکے جاری کئے جائیں گے، یہ سکے رواں ماہ جاری کئے جائیں گے جن میں ایک سینٹ سمیت پانچ، دس، 25 اور 50 سینٹ شامل ہیں، یہ سکے جنوبی افریقا میں ڈھالے گئے ہیں۔
پہلے مرحلے میں 10 ملین امریکی ڈالر کے سکے جاری کئے جائیں گے، 2009 میں زمبابوے کےڈالر کی جگہ امریکی ڈالر استعمال کرنے کے باعث چھوٹے سکوں کی اشد ضرورت پیش آرہی تھی، ملک کے مرکزی بینک کا مستقبل میں زمبابوے کا ڈالر دوبارہ جاری کرنے کا کوئی پلان نہیں۔