ہرارے ٹیسٹ: زمبابوے آج 32 رنز کی برتری سے اننگز شروع کرے گا

Zimbabwe

Zimbabwe

ہرارے (جیوڈیسک) ہرارے ٹیسٹ میں زمبابوے نے پاکستان کا حساب چکتا کر دیا بلکہ 32 رنزکی برتری بھی حاصل کرلی ہے۔ زمبابوے آج 32 رنز کی برتری کے ساتھ پہلی اننگز دوبارہ شروع کرے گا۔

والر اور سکندر رضا نے ٹیم کو بحران سے نکالا، پھر چگمبرا کریز پر چمٹ گئے۔ سعیدا جمل نے جادو جگایا مگر حریف ٹیم پھر بھی آگے نکل گئی اور دن کے اختتام تک 7 وکٹ پر 281 رنز بنا لیے۔ اس طرح زمبابوے کو پاکستان پر 32 رنز کی برتری مل گئی ہے۔