لاہور (جیوڈیسک) زمبابوے سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے 5 کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے، لاہور ایئرپورٹ پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پرمایہ نازبلے باز ناصر جمشید نے ساتھی کھلاڑیوں احمد شہزاد،اسد علی اور محمد عرفان کے ہمراہ ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ زمبابوے کا ماحول کھلاڑیوں کے لیے زیادہ اچھا نہیں تھا۔
اس کے باوجود سیریز میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا ۔امید ہے آئندہ بھی اچھا پرفارم کریں گے، کسی بھی ٹیم کے خلاف میچ کو آسان نہیں لینا چاہیے، ان میچز سے کھلاڑیوں کی جو کارکردگی سامنے آئی وہ مستقبل کے لیے مفید ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں ناصر جمشید کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے ہر شعبے میں محنت کی ضرورت ہے۔