زمبابوے صدر کی 91ویں سالگرہ،رقص و موسیقی نے رنگ جمادیا

Robert Mugabe

Robert Mugabe

وکٹوریا فالز (جیوڈیسک) زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے کی 91 ویں سالگرہ پر روایتی رقص نے سماں باندھ دیا۔ وکٹوریا فالز میں منعقد لاکھوں ڈالر کی سالگرہ تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور اپنے صدر کی 91ویں سالگرہ پر رقص و موسیقی سے رنگ جما دیا۔

صدر اور افریقی یونین کے چیئر مین موگابے نے عوام سے خطاب میں کہا کہ سیاسی آزادی کیلئے ان کی لڑائی کامیاب رہی ہے، صدر موگابے کو ان کی سالگرہ پر 1955 ءکی فورڈ آسترو اسپیشل تحفہ دیا گیا۔