زمبابوے کی سیکورٹی ٹیم 4 مئی کو لاہور آئے گی: شہریار خان

Shahryar Khan

Shahryar Khan

لاہور (جیوڈیسک) قذافی اسٹیڈیم میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ زمبابوے ٹیم کی میزبانی کے حوالے سے وزیر اعلی شہباز شریف نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

شہریار خان کا کہنا تھا کہ زمبابوے کی سیکورٹی ٹیم 4 مئی کو لاہور پہنچے گی حتمی فیصلے کے بعد زمبابوے کرکٹ ٹیم تمام میچز لاہور میں کھیلے گی۔ چیئرمین پی سی بی نے بنگلادیش میں ناکامیوں سے دوچار قومی ٹیم پر بھی بات کی۔

کہتے ہیں کہ وہ قومی ٹیم اور آفیشلز سے ملنے کل بنگلادیش جائیں گے۔ یہ بھی واضح کیا کہ ہیڈ کوچ وقار یونس کے مستقبل کا فیصلہ ٹھنڈے دماغ سے کرنا چاہتے ہیں اس پر وہ ٹیم منیجر، ٹیسٹ اور ون ڈے کپتانوں سے بات کریں گے۔