کھلنا (جیوڈیسک) بنگلا دیش اور زمبابوے کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے دوران زمبابوے کے آف اسپنر میلکم والر کے بولنگ ایکشن کو بھی مشکوک قرار دیدیا گیا ہے۔ میچ آفیشلز نے میلکم والر کے ایکشن پر اعتراض اٹھاتے ہوئے رپورٹ ٹیم منیجر کو بھجوا دی ہے۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق والر کے بولنگ ایکشن کا جائزہ 21 روزمیں لیا جائے گا۔
اس دوران والر انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔ بنگلا دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں زمبابوے کے آف اسپنر میلکم والر نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔