زمبابوے میں آج عام انتخابات ہونگے،صدر موگابے اور مورگن مد مقابل

Zimbabwe

Zimbabwe

زمبابوے (جیوڈیسک) زمبابوے میں آج عام انتخابات ہونے جارہے ہیں۔ صدر رابرٹ موگابے کو پرانے حریف مورگن تسوانگیری کا سامنا ہے۔ زمبابوے کی مجموعی آبادی 12.9 ملین میں سے تقریبا 6.4 ملین شہری ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ ملک بھر میں 9610 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ پولنگ سٹیشن صبح سات بجے سے شام سات بجے تک کھلے رہیں گے۔

نواسی سالہ صدر رابرٹ موگابے کا زیادہ تر انحصار حکومتی میڈیا، سیکورٹی فورسز اور جنگ آزادی کے سابقہ فوجیوں کی وفاداری پر ہے۔ انتخابی مہم کی آخری ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر موگابے کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی جانب سے انتخابات میں میبنہ دھاندلی کے الزامات روتے ہوئے بچے کی آہ و بکا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ موگابے کی کامیابی کی صورت میں حالات میں بہتری نہیں آئے گی۔ اقتصادی پابندیاں اور بین الاقوامی طور پر تنہائی میں بہتری آنا مشکل ہے۔ پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کینتیجے کا اعلان پانچ اگست کو کیا جائے گا۔