زمبابوے میں عام انتخابات کل ہوں گے

Zimbabwe

Zimbabwe

ہرارے (جیوڈیسک) مجموعی آبادی 12.9 ملین میں سے تقریبا 6.4 ملین شہری ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں، 9610 پولنگ سٹیشن قائم۔ زمبابوے میں صدر رابرٹ موگابے اور ان کے طویل الوقتی حریف وزیر اعظم مارگن تسوینگرائی کی شراکت اقتدار پر قائم حکومت کے خاتمے کے لئے عام انتخابات کل بدھ 31 جولائی کو ہوں گے۔ یہاں رائے شماری کے بارے میں کچھ اہم حقائق مندرجہ ذیل ہیں۔ زمبابوے کی مجموعی آبادی 12.9 ملین میں سے تقریبا 6.4 ملین شہری ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں جن کے لئے ملک بھر میں 9610 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔

پولنگ سٹیشن صبح سات بجے سے شام سات بجے تک کھلے رہیں گے۔ اکثر ووٹرز صدر اور پارٹی امیدواروں کو ووٹ پول کریں گے۔ صدارتی انتخاب کی دوڑ میں پانچ امیدوار جن میں صدر رابرٹ موگابے، وزیر اعظم مورگن تسوینگرائی، ڈومیسوڈابنگوا، ویلشمن نکوبی اور کینسوٹی مکویزی شامل ہیں۔

یہاں پر 210 پارلیمانی حلقے میں 60 نشستیں خواتین کے لئے مختص کی گئی ہیں۔ 37,108 پولیس افسران اور فوجی اہلکار پہلے ہی ووٹ پول کر چکے ہیں۔ زمبابوے کے ووٹر کی عمر 18 سال ہے اور اس کے لئے اس کے پاس قومی شناخت کارڈ یا زمبابوے کا پاسپورٹ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ نتائج پانچ دن کے اندر آنے کا امکان ہے۔