زمبابوین ٹیم شیڈول کے مطابق دورہ پاکستان کریگی، مقامی اخبار کا دعویٰ

Zimbabwe and Pakistan

Zimbabwe and Pakistan

ہرارے (جیوڈیسک) زمبابوین اخبار نے ٹیم کے دورہ پاکستان کا گرین سگنل دے دیا، رپورٹ کے مطابق زمبابوین ٹیم شیڈول کے مطابق پاکستان کا دورہ کرے گی۔

زمبابوے کے اخبار دی ہیرلڈ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ زمبابوین ٹیم کے دورہ پاکستان میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی نے زمبابوے کرکٹ ٹیم کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی حامی بھری ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ زمبابوے ٹیم کی سکیورٹی کے لئے 10 لاکھ ڈالرز کی رقم خرچ کرے گا۔ اس سے پہلے زمباے کرکٹ بورڈ نے کراچی میں ہونے والے بس فائرنگ حادثے کے باعث سکیورٹی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا اور ٹیم کے دورہ پاکستان کی حامی بھرنے کے لئے ایک دن کی مہلت مانگی تھی۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق زمبابوے کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے دورہ پاکستان کی حامی بھر لی ہے تاہم اس سلسلے میں‌ باضابطہ اعلان زمبابوین کرکٹ بورڈ‌ کی جانب سے تحریری آگاہی کے بعد کیا جائے گا.