عالم اسلام حقیقی قیادت سے محروم ہے، محمد یوسف

Karachi

Karachi

کراچی : جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی ضلع وسطی محمد یوسف نے کہا کہ دنیا میں باطل قوتیں اس لئے طاقتور اور غالب ہیں کہ عالم اسلام حقیقی قیادت سے محروم ہے۔ پوری دنیا میں مسلمانوں کا قتل عام ہو رہا ہے اور مسلم اکثریت کے کئی علاقوں پر قبضہ کرکے یہود و ہنودنے مسلمانوں کو غلام بنا رکھا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی زون نارتھ کراچی کے تحت سیکٹر 7D3 میں منعقدہ دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلی اسلامی ایٹمی قوت ہے جس پر پوری امت کو ناز ہے مگر بزدل اور کرپٹ لوگوں کے اقتدار کی وجہ سے ہماری ساکھ بری طرح تباہ ہوئی ہے۔

آج اقوام عالم میں مسلمان بے وقعت ہو کر رہے گئے ہیں اور ہماری کوئی رعب اور دبدبہ باقی نہیں رہا، صیہونی مالیاتی اداروں، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے ہماری آنے والی نسلوں کو غلام بنا رکھا ہے، ہمارا بال بال قرضوں میں جکڑا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام مسائل کا حل اللہ اور اس کے رسول ۖ کے بتائے ہوئے اصولوں پر زندگی بسر کرنے میں ہے۔