مقبوضہ بیت المقدس (جیوڈیسک) قابض اسرائیلی فوج نے یہودی آباد کاروں کے لئے مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کا داخلہ بند کردیا جس کی وجہ سیکڑوں مسلمان قبلہ اول میں نماز فجر کی ادائیگی سے محروم رہ گئے۔
مقبوضہ بیت المقدس میں تعینات قابض اسرائیلی فوج نے نماز فجر کی ادائیگی کے لئے آنے والے مسلمانوں کو مسجد اقصٰی میں داخل ہونے سے روک دیا تاکہ مسجد میں یہودیوں کو عبادت کرائی جاسکے۔ اس دوران مسلمانوں کی بڑی تعداد مسجد میں نماز فجر کی ادائیگی سے محروم رہ گئے، یہودی فوج کے اس اقدام کے بعد مقبوضہ بیت المقدس کے مسلمانوں میں شید غم و غصہ پایاجاتاہے۔
واضح رہے کہ اردن کا شاہی خاندان مسجد اقصیٰ کا قانونی متولی ہے لیکن عملی طور پر اس پر اسرائیل کا قبضہ ہے جس نے مسجد میں 50 سال سے کم عمر کے مسلمان مرد و خواتین کے داخلے پرپابندی لگا رکھی ہے۔