بیروت (جیوڈیسک) سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل شیخ نے کہاہے کہ صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام ظلم ہے۔
سعودی عرب کے مفتی اعظم نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کے سلسلے میں سعودی حکومت کے موقف پرہونے والی تنقید پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کو ظالمانہ قرار دیا اور ان جرائم کے سلسلے میں عالمی برادری کی خاموشی کا اعتراف کیا۔
دوسری جانب سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے بھی مذہبی رہ نماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ اسلام کو دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال ہونے سے بچانے کے لئے انصاف سے متعلق مشترکہ موقف اپنائیں۔ انھوں نے غزہ کی پٹی میں جنگی جرائم پر عالمی برادری کی خاموشی کی بھی مذمت کی ہے۔