زیارت میں قائداعظم ریذیڈنسی کی تعمیر وتزئین، ساڑھے تین ماہ بعد شروع

 Quaid Azam Residency

Quaid Azam Residency

زیارت (جیوڈیسک) وادی زیارت میں قائداعظم ریذیڈنسی کی تباہ حال عمارت کی تعمیر وتزئین کا کام بالآخر ساڑھے تین ماہ بعد شروع کر دیا گیا، عمارت کو پرانی شکل میں بحال کیا جائے گا۔ بلوچستان کی خوبصورت وادی زیارت میں واقع قائد اعظم ریذیڈنسی کو رواں سال 15 جون کو دہشت گردوں نے تباہ کر دیا تھا۔

وفاقی حکومت نے اس قومی ورثے کو تین ماہ کے اندر دوبارہ اسی حالت میں تعمیر کرنے کا اعلان کی اتھا تاہم یہ اعلان کرکے حکومت شاید بھول گئی اور ساڑھے تین ماہ تک اس منصوبے پر کوئی کام شروع ہی نہیں کیا گیا۔ بالآخر اب جا کر بلوچستان حکومت عمارت کا ملبہ ہٹانا شروع کیا ہے،جس کے بعد اس کی تعمیر کے مرحلے کا آغاز کیا جائے گا، صوبائی حکومت نے اس منصوبے کیلئے 7 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر زیارت طلحہ حسین فیصل نے بتایا کہ برف باری شروع ہونے سے قبل سیمنٹ کا کام مکمل کرلیں گے اور برف باری کے سیزن میں لکڑی کا کام شروع کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ زیارت ریزیڈنسی کی تعمیر 14 اگست تک مکمل ہو جائے گی۔