لاہور: زمین ڈاٹ کام کی جانب سے ایکسپو سنٹر لاہور میں دو روزہ ”زمین ڈاٹ کام پراپرٹی ایکسپو” کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا۔ نمائش کے دونوں دن شہریوں کی بڑی تعداد ایکسپوسنٹر امنڈ آئی تھی۔رپورٹ کے مطابق اس نمائش میں دونوں دن کے شرکاء کی تعداد 55ہزار تھی۔ پہلے دن کے مہمان خصوصی میاں رحمن عزیزچن ‘ وائس پریذیڈنٹ ‘ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری تھے جبکہ دوسرے دن ممبر پنجاب اسمبلی سیف الملوک کھوکھر نے خصوصی شرکت کی۔اس نمائش میں ملک بھر سے ایک سو سے زائد رئیل اسٹیٹ ایجنٹس ‘ ڈویلپرزاور بلڈرزشریک ہوئے تھے۔پراپرٹی ایکسپو میں شرکاء کی دلچسپی کیلئے ویل آف فارچون،فوٹو بوتھ اور فوڈ کورٹ کی سہولت موجود تھی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے کہا کہ یہ اس سال کا ہمارا چوتھا بڑا ایکسپو ہے ‘جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کر کے اس کو کامیاب بنا دیا ہے، یہ کامیابی اللہ کا کرم ہے اورہم اس کامیابی پر اللہ کے شکر گزار ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ گزشتہ سال ہم نے ایک ہال میں ایکسپو کا انعقاد کیا تھا لیکن اب طلب کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم دو ہالوں میں موجود ہیں ۔یہاں پر موقع پر ڈیلز ہو رہی ہیں ‘لوگ رہائش، سرمایہ کاری وغیرہ کے بارے میں معلومات لے رہے ہیں اور یہی زمین ڈاٹ کام کا کام ہے کہ وہ خریداروں کو فروخت کنندگان کے ساتھ بر وقت ملوائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم نے انتھک محنت کرکے اس عظیم الشان نمائش کو ممکن بنایا ہے جس سے رئیل اسٹیٹ سے متعلق تمام تر معلومات ایک ہی چھت کے نیچے جمع ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اسی ماہ کے آخر میں اسلام آبادمیں بھی دو روزہ ایکسپو کا انعقاد کیا جائیگا۔