ذمیندار کا بہنوں پر وحشیانہ تشدد، سر کے بال کاٹ ڈالے

Zmyndar

Zmyndar

اوچ شریف بکری سبز یوںکے کھیت میں جانے پرزمیندار کا 3 بیٹوں کے ہمراہ 2 بہنوں پر وحشیانہ تشدد ،ایک کے سر کے بال کاٹ ڈالے، زمین پرگھسیٹتے رہے۔ اوچ شریف کے نواحی علاقے رسول پور میں زمیندار کا 3 بیٹوں کے ہمراہ 2 روزہ دار بہنوں پروحشیانہ تشدد کیا ۔خاتون زرینہ مائی بکریاں چرانے کیلئے لے جارہی تھی کہ بکری زمیندار غلام فرید کے سبزیوں کے کھیت میں جاگھسی۔

جس پر طیش میں آکر غلام فرید نے اپنے تینوں بیٹوں بشیر،نزیر اور سعید کے ہمراہ زرینہ مائی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کرکھیت میں گھسیٹتے رہے بعد ازاں سر کے بال کاٹ دیئے چیخ وپکار سن کر بہن کو چھڑانے کیلئے آنے والی روبینہ بی بی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اہل علاقہ نے موقع پر پہنچ دونوں بہنوں کی کرجان چھڑائی اور ہسپتال منتقل کردیا پولیس نے زمیند ار اور بیٹوں کے خلا ف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔