انتہائی ذیادہ آبادی والے علاقے میں صرف یو فون کا نیٹ ورک موجود ہے۔محمد انیس پانیزئی

Ufone

Ufone

زیارت ( نمائندہ) زمیندار ایکشن کمیٹی ضلع زیارت کے چئیرمین محمد نعیم پانیزئی، محمد انیس پانیزئی اور زندرہ کے شفقت اللہ کاکڑ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ زندرہ جو کہ زیارت میںمرکزی علاقے کا کردار اد اکررہاہے لیکن اس میں سہولیات کا مکمل فقدا ن ہے دوسرے تمام بنیادی مسائل کے علاوہ یہاں کے باشندے کمیونیکیشن کی سہولت سے بھی محروم ہے ۔اہلیان زندرہ کو رابطہ کرنے کے لئے صرف ایک یوفون نیٹ ورک موجود ہے اور اس کے سگنل بھی اکثر اوقات انتہائی کمزور رہتے ہیں ۔

اس کے علاوہ زندرہ میں وارد نیٹ ورک کا کھبما موجود ہے لیکن کافی عرصہ گزرنے کے باوجود اس میں سگنل نہیں چھوڑا گیا ہے او راور عوام وارد نیٹ ورک سے مستفید نہیں ہو رہے ہیں ہم حکومت او ر وارد ٹیلی کام کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ زندرہ جیسے مرکزی،اہم اور ذیادہ آبادی والے علاقے کے عوام کے لئے وارد ٹیلی کام کے سگنل کو فعال کیا جائے تاکہ عوام ایک نیٹ ورک کے سگنل کی خرابی یا دوسرے مسائل کی وجہ سے اپنے پیاروں کے ساتھ رابطے میں رہ سکیںاور ایمرجنسی میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑیں اورتاکہ عوام وارد نیٹ ورک سے فائدہ بھی اٹھا سکیں۔