KCCA زون V کے عہدیداروں کا اجلاس زون کے صدر بشرالدین کی زیر صدارت منعقد ہوا

Karachi

Karachi

کراچی: KCCA زون V کے عہدیداروں کا اجلاس زون کے صدر بشرالدین کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں حسین عباس (بھیا جی) بانی الفتح کرکٹ کلب کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے حسن عباس ٹورنامنٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ٹورنامنٹ ستمبر 2014 کے پہلے ہفتے سے شروع ہوگا۔

ٹورنامنٹ کی انٹری فیس 10,000 روپے ہوگی کراچی کے خواہشمند کلبوں سے درخواست ہے کہ وہ ٹورنامنٹ سیکریٹری شہزاد عالم سے 0301-8297402 یا لانڈہی جیم خانہ گرائونڈ پر محمد احسان سے رابطہ کریں اجلاس میں سید محمد احمد نقوی ،افتخارالزماں خان ،شہزاد عالم ،سلیم شاہ محمد سلمان اور دیگر عہدیدران نے شرکت کی۔