لاہور (جیوڈیسک) لاہور چڑ یا گھر انتظامیہ نے نئے جانوروں کی خریداری اور جانوروں کے جوڑے مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے 42 ملین کی رقم مختص کی گئی ہے
جس کی منظوری زو مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں لی جائے گی جس کے بعد لاہور چڑیا گھر کے لئے سفید شیر، کالا چیتا، سفید ہرن سمیت دیگر جانور خریدے جائیں گے جبکہ لاہور چڑیا گھر میں موجود جانورو ں کے جوڑے بھی مکمل کئے جائیں گئے
جن میں لاہور چڑ یاگھر میں موجود نر زرافہ کی مادہ، گینڈا کی مادہ اور چمپینزی کا نر خریدا جائے گا۔