روجھان (جیوڈیسک) روجھان میں پنجایت نے بارہ سال کی بچی کو ونی کی بھینٹ چڑھا دیا۔ وزیراعلی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ پنچائتیوں کو گرفتار کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔ روجھان کے علاقے ڈیرہ دلدار میں چچا کی بدچلنی کی سزا ملی بارہ سال کی معصوم بچی شان بی بی کو دے دی گئی۔
پنچایت کے سرپنج وڈیرہ بخش خان نے حکم دیا کہ بارہ سال کی شان بی بی کو مخالف برادری کے ایک معمرشخص سے بیاہ دیا جائے۔ شان بی بی کے والد نے بہت منت سماجت کی پر اس کی کسی نے نہیں سنی۔ والد نے وزیراعلی پنجاب سے انصاف کی اپیل کی جو وزیراعلی نے سن لی۔
ذرائع پر خبر نشر ہونے کے بعد وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پنچائیتوں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ قبل ازیں ائی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ بچی اور اس کے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی کے نوٹس کے بعد پنچائیت میں شامل لوگ علاقے سے فرار ہو گئے ہیں۔