زشتہ روز راجہ یاسر سرفراز خان نے قصبہ بڈھیال میں منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بطور مہمان ِ خصوصی شرکت کی
Posted on June 22, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
چکوال : گزشتہ روز راجہ یاسر سرفراز خان نے قصبہ بڈھیال میں منعقد ہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بطور مہمان ِ خصوصی شرکت کی، اس موقعہ پر کھلاڑیوں سے مصافحہ کے بعد انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ چکوال کے باصلاحیت نوجوان ملک بھر میں جانے جاتے ہیں اور کھیلوں کی دنیا میں پاکستان اپنی الگ شناخت رکھتا ہے۔
لیکن قابلِ افسوس بات یہ ہے کہ ان باصلاحیت کھلاڑیوں کے لئے حکومت کے پاس کوئی پالیسی موجود نہیں پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت آتے ہی اپنی پالیسیوں کو عملی جامہ پہنائے گی۔ جن سے نہ صرف تعلیم اور صحت کا شعبہ بہتر ہوگا بلکہ ان نوجوانوں کے لئے خصوصی فنڈبھی مختص کیا جائے گا۔
ٹورنامنٹ میں پندرہ سے زائد گائوں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ نوجوان کھلاڑیوں اور شرکاء نے راجہ یاسر ہمایوں سرفراز خان کے خیالات کو سراہا اور ٹورنامنٹ میں آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔