زبیر سیہڑ اور ان کے ساتھیوں نے فائرنگ کر کے دو افراد ناظر اور راشد کو شدید زخمی کر دیا
Posted on February 14, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن : واڑہ روڈ کے قریب اشفاق عرف شاکا، زبیر سیہڑ اور ان کے ساتھیوں نے فائرنگ کر کے دو افراد ناظر اور راشد کو شدید زخمی کر دیا۔
ناظر کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق زبیر سیہڑ، اشفاق عرف شاکا، ناظر ولد مدح حسین، راشد ولد غلام شبیر کے درمیان معمولی سی بات پر تو تکرار ہو گئی جس پر اشفاق عرف شاکا اور زبیر سیہڑ اور اس کے ساتھیوں نے پسٹل سے فائرنگ کر کے ناظر ولد مداح حسین بھنڈ، راشد ولد غلام شبیر قوم کھوکھر کو زخمی کر دیا۔
جس سے ناظر ولد مداح حسین شدید زخمی ہو گیا جسے نازک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس تھانہ کروڑ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com