ذوالفقار علی بھٹو کے علاوہ پیپلز پارٹی کے کئی کارکنوں نے شہادتیں پیش کر کے جمہوریت کی آبیاری کی ہے
Posted on April 7, 2014 By Majid Khan لاہور
لاہور: پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بی بی کے علاوہ پیپلز پارٹی کے کئی کارکنوں نے شہادتیں پیش کر کے جمہوریت کی آبیاری کی ہے آمروں نے ہمیشہ جمہوری حکومتوں پر شب خون مار کر ملک کو نقصان پہنچایا اگر آمر کا ٹرائل اس وقت ہوتا جب اس نے شہید قائد عوام کی منتخب حکومت پر شب خون مارا تھا تو آج کسی آمر کی یہ جرات نہ ہوتی کہ وہ جمہویرت کی بساط لپیٹتا بلکہ ملک و ملت ترقی، خوشحالی اور استحکام کی شاہراہ پر گامزن ہوتے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قائد عوام کی حکمرانی لوگوں کے دلوں پر ہے۔
بھٹوخاندان نے بحالی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے لئے جو گراں قدر قر بانیاں دی ہیں وہ روز روشن کی طرح عیاں ہیں اور پاکستانی قوم کو بھٹو خاندان پر فخر ہے ملک پر جب بھی آمریت مسلط ہوئی ہے ملک و ملت کو شدید نقصانات اٹھانا پڑے ہیں، ان نقصانات کا ازالہ ممکن نہیں، آج ملک میں جو جمہوری عمل پروان چڑھ رہا ہے وہ آصف علی زرداری کے تدبر کا کمال ہے، بلاول بھٹو زرداری پاکستان کو قائداعظم کا پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں اور ذوالفقار علی بھٹو کے ویژن کے مطابق ہر فرد کو مساوی حقوق مہیا کرنے کا خواہاں ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com