ذوالفقار علی بھٹو لاء یونیورسٹی کی زمین پر قبضے کیخلاف انتظامیہ کا ایکشن ناکام

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ذوالفقار علی بھٹو لاء یونیورسٹی کی زمین پر قبضے کے خلاف انتظامیہ نے ایکشن لیا تو علاقہ مکین بپھر گئے، 2 گھنٹے تک ہنگامہ آرائی بعد انتظامیہ واپس چلی گئی۔

کورنگی میں چکرا گوٹھ کے قریب ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی کی زمین پر غیرقانونی تعمیرات کیخلاف انتظامیہ بلڈوزر اور شاؤل لے کر پہنچی تو علاقہ مکین بپھر گئے۔

مشتعل افراد نے پتھراؤ کیا، گاڑیوں کے شیشے توڑے اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے لگائے۔

علاقہ مکینوں نے انتظامیہ پر تشدد، فائرنگ اور پکڑ دھکڑ کا الزام لگایا اور تعمیرات کیلئے عدالتی حکم امتناع کا جواز پیش کیا۔

ڈائریکٹر انکروچمنٹ کے ایم سی مظہر خان نے مکینوں کا مؤقف مسترد کرتے ہوئے انہیں ناجائز قابضن قرار دیا، 2 گھنٹے کی ہنگامہ آرائی کے بعد انتظامیہ زمین واگزار کرائے بغیر واپس لوٹ گئی۔