کراچی (جیوڈیسک) حکومت سندھ نے پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار بھٹو کی برسی کے موقع پر چار اپریل کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ صوبے میں سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے کل بند رہیں گے۔ پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 35 ویں برسی کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے بھر میں عام تعطیل کے لئے سمری منظور کرلی۔
محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔ ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر پیپلز پارٹی کی جانب سے گڑھی خدابخش میں برسی کی تقریبات منعقد کی جارہی ہیں جس میں پارٹی کے مرکزی رہ نما، وزراء، سینٹرز، ممبران اسمبلی اور کارکنان وہ عہدیداران شرکت کریں گے۔