فیصل آباد کی خبریں 15/8/2016

Zulfiqar Ahmad

Zulfiqar Ahmad

فیصل آباد : متوقع سٹی میئر حاجی ذوالفقار احمد شیخ نے کہا ہے کہ فیصل آباد سمیت ملک بھر میں پاکستانیوں نے جشن آزادی جوش و خروش سے منا کر ثابت کر دیا ہے کہ ”ہم زندہ قوم ہیں” صرف زندہ قومیں ہی اپنی آزادی کا جشن مناتی ہیں جبکہ غلام اورچھوٹی سوچ رکھنے والی قوموں کے لیڈرز صرف افراتفری پھیلا سکتے ہیں اور کچھ کرنے کی صلاحیت ان میں نہیں ہوتی’ انہوں نے کہاکہ 31 جولائی کی رات 12 بجکر ایک منٹ پر وطن عزیز کی آزادی کا مہینہ شروع ہو جاتا ہے اور اس ماہ میں ہم صرف جشن مناتے ہیں ماتم نہیں کرتے مگر ایک مخصوص گروہ ہے جو اس ماہ میں بھی سکون سے نہیں بیٹھتا اور کوئی نہ کوئی ایسا کام کرتا رہتا ہے جس سے قوم میں بے چینی پھیلتی رہے اور لوگ سڑکوں پر خوار ہوتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری قوم وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیادت میں متحد اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جو لوگ صرف افراتفری اور بے چینی پھیلانے کے درپے رہتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ موجودہ حالات کے پیش نظر عوام کو اچھی خوشخبریاں سنائیں بات بات پر انہیں سڑکوں پر لانے سے گریزاں کریں ۔ اس وقت ہمیں اتحاد و یگانگت کی اشد ضرورت ہے’ اگر ہم ایک پلیٹ فارم پر ہوں گے تو ملک دشمنوں کا ٹھیک طریقے سے مقابلہ کرسکیں گے ورنہ غلاموں کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Hafiz Tahir jameel

Hafiz Tahir jameel

فیصل آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماو صدر منٹگمری بازار حافظ طاہر جمیل میاں نے کہا ہے کہ اگست کے مہینے میں کسی بھی قسم کی احتجاجی تحریک چلانا انتہائی خطرناک اور افسوسناک ہے’ یہ مہینہ ہماری آزادی کا مہینہ ہے ‘ اس مہینے ہم صرف جشن مناتے ہیں’ احتجاجی مظاہروں کیلئے سال بھرمیں مزید 11 مہینے بھی ہوتے ہیں ان میں سے محرم الحرام اور اگست کے دو مہینے نکال کر بتایا 10 مہینے مجمع لگا کر پھکی بیچنے والوں کیلئے بہت ہوتے ہیں ‘ ہر وقت اقتدار کا بھوت سر پر سوار رکھ کر اور روزانہ رات کو وزیراعظم بننے کے خواب سجا کر سونے والوں کو اب ہوش کے ناخن لے لینے چاہئیں’ انہوں نے کہا کہ 69 برسوں سے قوم کسی نہ کسی بحران میں مبتلا رہی ہے اگرآج قوم میں آسودگی آچکی ہے تواسے سیاسی بحران میں مبتلا کرنے کی بھونڈی کوشش کی جارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے’ حافظ طاہر جمیل نے مزید کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے ملک و قوم کو حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن کرکے مخالفین پر واضح کر دیا ہے کہ کام کیسے کیا جاتا ہے مگر مخالفین ہیں کہ وہ ہر صورت کوے کو سفید ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہیں مگر وہ یاد رکھیں کوا سیاہ ہی رہے گا ان لوگوں کی خواہشات کے مطابق کبھی بھی سفید نہیں بن سکے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Dr Asad Muzam

Dr Asad Muzam

فیصل آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سٹی صدر ڈاکٹراسد معظم نے کہا ہے کہ قیادت نے مجھے جو ذمہ داریاں سونپی ہیں میں ان کو احسن طریقے سے نبھانے کی بھرپور کوشش کروں گا ‘ پارٹی کو گراس روٹ لیول تک مستحکم و منظم کرنامیری دیرینہ خواہش ہے اور اس خواہش کی تکمیل کے لیے میں کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہوں ‘ انہوں نے کہا کہ ہمارامستقبل آنیوالی نوجوان نسل کے ہاتھوں میں ہے لہٰذا نوجوان نسل کو زیادہ سے زیادہ پروموٹ کیا جائے گا تاکہ وہ سیاست کے میدان میں بھی خود کو بہتر طریقے سے منوا سکیں اور آگے چل کر ملکی بھاگ دوڑ سنبھالنے کے قابل ہوسکیں ‘ انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے مجھے فیصل آباد سٹی سے پاکستان تحریک انصاف کے تمام ذمہ داران ‘ ونگز اور کارکنوں کی مکمل حمایت حاصل ہے’ ان کی یہی حمایت میرے اندر ایک نیا ولولہ پیدا کررہی ہے اور وہ وقت دور نہیںجب ہم سب ملکر تحریک انصاف کو فیصل آباد کی ایک ناقابل تسخیر سیاسی جماعت بنا دیں گے’ ڈاکٹر اسدمعظم نے مزید کہا کہ کرپشن کیخلاف عمران خان نے جو تحریک احتساب شروع کی ہے وہ اپنی منزل مقصود پر پہنچ کر ہی دم لیں گے اور وہ لوگ جنہوں نے قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں اورپیروں سے لوٹا انہیں ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا ہمارا ملک کس قدر بدقسمت ہے کہ وہ لوگ جو اقتدار میں ہونا چاہیے تھے وہ یا تو جیلوں میں رہے یا سڑکوں پر اور جنہیں جیل ہونا چاہیے تھا وہ اقتدار پر سانپ بن کر بیٹھے رہے مگر اب یہ روایت جلد ختم ہو جائے گی اورجلد ہی حقیقی قیادت اقتدار کی بھاگ ڈور سنبھالے گی۔

CBA. District Bar

CBA. District Bar