زوالفقار علی بھٹو کی برسی میں شرکت کیلئے سٹی ایریا PS-116 کا قافلہ آج گڑھی خڈابخش لاڑکانہ کے لئے روانہ ہو گا
Posted on April 2, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی سٹی ایریا PS-116کی جانب سے شہید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی 35ویں برسی پر قافلے کی گڑھی خدابخش لاڑکانہ روانگی کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے برسی میں شرکت کے حوالے سے سٹی ایریا PS-116کا اجلاس صدر ساجد رفیق کی صدارت میں پیپلز سیکریٹریٹ کراچی میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں سٹی ایریا کے جنرل سیکریٹری اکبر بلوچ ،سیکریٹری اطلاعات شیخ عبدالرحمن ،حیدر علی ،وارڈز کے صدور ،جنرل سیکریٹریز عہدیداران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں کارکنان کی باہمی مشاورت کے ساتھ فیصلہ کیا گیا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹوکی 35ویں برسی میں شرکت کے لئے سٹی ایریا PS-116کے صدر ساجد رفیق ،جنرل سیکریٹری اکبر بلوچ ،سیکریٹری اطلاعات شیخ عبدالرحمن اور وارڈز کے صدرور ،جنرل سیکریٹریز کی قیادت میں سٹی ایریا PS-116کا قافلہ(آج) 3اپریل کی صبح9بجے خیبر ہوٹل پرانی سبزی منڈی سے گڑھی خدابخش لاڑکانہ کے لئے روانہ ہو گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com