ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو عظیم لیڈر تھے، پیپلز پارٹی ہی ملک کی بڑی جماعت ہے
Posted on October 8, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن : ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو عظیم لیڈر تھے، پیپلز پارٹی ہی ملک کی بڑی جماعت ہے۔ آصف علی زرداری کی مفاہمتی پالیسی نے جمہوریت کو پروان چڑھایا۔ جس پر مخالفین بھی تعریفیں کرنے لگے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے تحصیل صدر سردار قیوم نواز سیہڑ سابق صدر طارق عظیم کھرل اور الحاج اکبر علی شاہ سٹی صدر PPP نے اپنے بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ سابق صدر پیپلز پارٹی کے چیئر پرسن آصف علی زرداری ایک ویژن رکھتے ہیں۔ جن کی مفاہمتی پالیسی نے ملک کو جمہوریت کی پٹری پر گامزن کیا۔ اس سے قبل کبھی بھی کسی حکومت نے اپنی مدت پوری نہیں کی۔ اور حکومتوں کے خلاف سازشیں ہوتی رہی ہیں۔
لیکن سابق صدر آصف علی زرداری نے نہ صرف تمام سازشوں کا خاتمہ کیا بلکہ اپنے اختیارات تک ختم کروا دئیے۔ تا کہ آئندہ ایوان صدر سازشوں کا حصہ نہ رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے پانچ سال جبکہ صدر نے پانچ سال مکمل کیے۔ یہ ان کی بڑی کامیابی ہے۔ اس دوران کسی بھی سیاسی مخالفت سے انتقام نہیں لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اﷲ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی ہی حکومت بنائے گی۔